پنڈ فوڈ

مادہ پرستی اور ہوس کے اس دور میں لوگوں کے تعلقات اور طرز عمل و فکرکاروباری انداز اختیارکر رہے ہیں جس کی وجہ سے انسانی ہمدردی ،اخوت و محبت باہمی تعاون اور ایثار و قربانی کے جذبات ختم ہوتے جا رہے ہیں۔ کیونکہ ہماری قوم میں کرپشن ،دھوکہ،فراڈ،نا انصافی ، انسانیت کا نہ ہونا جیسی برائیا ں  عروج پر ہیں۔ہر بندہ پیسے کی دوڑ میں اپنے حقوق و فرائض کو بھول گیا ہے ۔اس کی وجہ تعلیم وشعورکا فقدان ہے۔ان مسائل کے حل کے لیے رورل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن جو کہ غیر منافع بخش،غیر سرکاری ،فلاحی ادارہ ہے جو نچلی سطح تک لوگوں کی بہتر صحت ، تعلیم کی بہتری اور خصوصی افراد کی بحالی کے لئے کام کر رہا ہے۔اور یہ ادارہ سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ سے درجہ ذیل نمبر کے تحت

(DO-SW-GRW(REGB)2004-841)

رجسٹرڈہے۔ انہی سماجی و معاشرتی برائیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے منصوبہ برائے” فروغ صحت(پنڈ فوڈ) “ شروع کیا گیاہے۔ جس کا بنیادی مقصد ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے جس کا حصول تب ہی ممکن ہے جب لوگوں کو اچھی،معیاری، خا لص دیسی اشیاء بہم پہنچائی جائیں۔ تاکہ ان اشیاء کے استعمال سے مختلف دائمی بیماریوں مثلا(ذیابیطس،بلڈ پریشروغیرہ)سے بچا جا سکے۔ فروغ صحت منصوبے کا مثبت پہلو یہ ہے کہ اس سے حاصل ہونے والا منافع فلاحی کاموں یعنی( فنی تعلیم وتربیت، صحت،لباس وخوراک اور تعلیمی اخراجات) پر خرچ کیا جاتا ہے۔ بحالی خصوصی افراد پروگرام کے تحت معذور افراد کو اس قابل بنایا جاتا ہے کے اچھی تعلیم کے ساتھ کوئی ہنر سیکھ کر کچھ کمانے کے قابل ہو جائیں تاکہ وہ کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے سے بچ جائیں اور معاشر ے کے باعزت شہری بن کر زندگی گذار سکیں۔

مقاصد:
اچھی صحت کے لیے لوگوں تک خالص دیسی اشیاء کی فراہمی کوممکن بنانا تاکہ مہلک بیماریوں مثلاََ(شوگر،بلڈ پریشراور معدہ کے امراض) سے بچا جاسکے۔ 
غریب ،پسماندہ اورمعذور افراد کو با اختیار بنانا یعنی(ان کی تعلیم، فنی تعلیم، لباس، خوراک) میں بہتری لاکر ان کو معاشر ے کا باعزت شہری بنانا۔

پنڈ فوڈ (صحت مند لوگ -صحت مند معاشرہ ) پاکستان میں خالص دیسی اشیاء کے فروغ کا منصوبہ

خالص دیسی ۔ اعلیٰ معیار ۔ کم قیمت ۔ بہتر صحت

پنڈ فوڈ کی بنیاد لوگوں کی صحت بہتررکھنے کے لیے ( تندرستی ہزار نعمت ہے) کے فلسفہ پررکھی گئی ہے جس کا بنیادی مقصد ہے صحت ہے تو سب کچھ ہے۔جیسےآج کل دائمی بیماریاں پوری دنیا میں بڑے پیمانے پر پھیلی ہوئی ہیں۔ موجودہ مطالعہ اور تحقیق کے مطابق جراسیم کش ادویات اور گندے پانی کا بڑے پیمانے پراستعمال ان کی بڑی وجہ بتایا جا رہا ہے۔ مزید کیڑے مار ادویات کا زیادہ استعمال کینسر،تولیدی ڈسفنگشن،ذیابطیس،دمہ، پیدائشی نقائص جیسی مہلک بیماریوں کا باعث بنتا جا رہا ہے۔ ان بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لیے دور حا ضر کے بہت سے سائنسدان خالص دیسی اشیاء کا استعمال بتاتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق دیسی طریقہ زراعت کیمیاوی طریقہ سے اچھا ، مناسب ، معیاری اور ماحول دوست نظام کاشت ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انسانی صحت کے لئے نقصان دہ نہیں ہے۔کیونکہ خالص دیسی اناج اور فارمی چائنی اناج میں غذائیت کے اعتبار سے زمین و آسمان کا فرق ہے جیسے دیسی مرغ اور ولایتی یعنی برائیڈل مرغ میں یا ماضی میں ہم اپنے بذرگوں کو دیکھیں جو دیسی اناج کا استعمال کرتے رہے ہیں کیسے تندرست و توانا تھے۔فارمی اناج سے پیٹ بھرا جا سکتا ہے لیکن اس میں غذائیت یا طاقت نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی۔خالص دیسی خوراک کھانے سے آپ کی صحت اچھی ہو گی۔اچھی صحت زندگی کی ’ متاع عزیز ’ ہے۔یہ جسم کی توانائی کی اعلیٰ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں ممدومعاون ثابت ہوتی ہے۔زندگی کا صحیح لطف اٹھانے اور اس سے مستفید ہونے کے لیے انسان کی صحت کا برقرار رہنا بے حد ضروری ہے۔ RDO تمام پروڈکٹس کی تیاری کے تمام مراحل کی نگرانی کرتی ہے اور اس کی پیکنگ سے ڈیلیوری کے تمام مراحل کو خود ہی کنٹرول کرتی ہے۔ ہمارا ادارہ خالصتا دیسی چیزیں متعارف کروا رہا ہے تا کہ لوگوں کی صحت بہتر ہو سکے۔

پنڈ فوڈ ( صحت مندلوگ صحت مند معاشرہ) منصوبے کا مقصدلوگوں کو ان کی دہلیز تک خالص دیسی اناج کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ کیونکہ ہمارے پاس ڈیلیوری کی سہولت موجود ہے اور آپRDO کے آفس سے بھی یہ اشیاء حاصل کر سکتے ہیں۔RDO ضلع بھر میں دیسی فوڈ آئٹمزفراہم کرنے کی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ خالص دیسی اناج کی گھر گھر ترسیلی خدمات کا مطلب ہے کہ مناسب قیمت اور کم وقت میں آپ کی دہلیز پر بہم پہنچائی جائیں تاکہ آپ اشیا ڈھوڈنے کی دشواری سے بچ کر اپنا بہت سا قیمتی وقت بچا سکیں ۔ آپ اس آفر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بذریعہ فون کال،آن لائن یا ای میل مناسب ڈیلیوری چارجز منگوا سکتے ہیں۔

نوٹ :
آپ حضرات سے گذارش ہے کہ اشیاء تو آپ نے خرید کراستعمال کرنی ہی ہیں لیکن یہاں سے خریدنے سے آپ کو یہ فائدہ ہو گا کہ ایک تو اشیاء خالص ملیں گی اور دوسرا آپ کامنافع فلاحی کاموں یعنی غریب ،پسماندہ اورمعذور افراد کی( فنی تعلیم و تربیت، صحت، لباس وخوراک اور تعلیمی اخراجات) پر خرچ کیاجائے گا۔

(CONTACT DETAILS)

رورل ڈویلپمنٹ آرگنائیزیشن
30 
فٹ بازار گلی نمبر13ہاؤس نمبر3 شاہین آبادجی۔ٹی ۔روڑ، گوجرانوالہ

ای میل : rdo786@yahoo.com ، ویب سائیٹ: www:pindfood.com
اپنا آرڈر بک کروانے کے لیے یاکسی بھی شکائت کی صورت میں ان نمبرزپر رابطہ کیجیے
Mob: 03456555529 , 03016678495 , 0553824524

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *